2 مارچ 2014 - 20:30
بحرین میں سعودی مداخلتوں کے خلاف مظاہرہ، سعودی کارندوں کے انخلاء کا مطالبہ

ملت بحرین نے جارح سعودی فوجیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے سعودی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔

ابنا: پریس ٹی وی کے مطابق بحرینی قوم نے احتجاجی مظاہرے کرکے آل سعود کے جارح فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے آل خلیفہ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گيس کےگولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے آج بحرین کے ایک بزرگ عالم دین شیخ غازی السماک کے گھر پر زہریلی گيس کے گولوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں شیخ سماک کے گھر میں آگ لگ گئي اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ آل خلیفہ کے کارندے انقلابی علماء اور افراد کے گھروں پر زہریلی گيسوں کے گولوں سے حملے کرتے ہیں جن میں ابتک متعدد افراد شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲